کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ زائرین کی حفاظت؛ خانہ کعبہ کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کیا جاتا ہے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05دسمبر: کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے چلتے حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے خانہ کعبہ کی عمارت سمیت حجر اسود اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائز کرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینیٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر ودعانی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینیٹائزنگ کے لیے 40 کارکن مقرر ہیں۔ان مخصوص حصوں میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ‘ اور ’حطیم‘ کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے۔ حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کی جراثیم کش ادویات سے صفائی بھی کی جاتی ہے۔

Share This Article