باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: اخبارات ایک ہی بینر تلے یک زبان ، پریس کی آزادی ؛ کو دبانی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینخصوصی رپورٹسرینگرملٹی میڈیا

اخبارات ایک ہی بینر تلے یک زبان ، پریس کی آزادی ؛ کو دبانی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی

Last updated: دسمبر 3, 2020 6:42 شام
6 سال ago
Share
SHARE

سرینگر/03دسمبر/سی این آئی// سرینگر پریس کلب میں آج نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شامل انجمنوںنے سرکار پر الزام لگایا کہ سرکار جموں کشمیر میں باالخصوص وادی کشمیر میں اخبارات کو مختلف حربوںکے ذریعے دبانے کی کوشش کررہی ہے جس کا منظم طریقے سے مقابل کرکے ان کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر پریس کلب میں اخبارات کی انجمنوں کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انجمنوں کے اتحاد کو نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی تشکیل دیا گیااس دوران اجلاس میں اخبارات انجمنوں نے سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اخبارات کو مختلف حربوں کے زریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انجمنوںکا کہناہے کہ جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں پریس کی آزادی چھینی جارہی ہے اور اس حربے کے خلاف انہوں نے ایک ہی پلیٹ فارم پر منظم طور پر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ہے ۔ کارڈنیشن کمیٹی میں ہر کسی انجمن کے ایک ایک ممبر کو شامل کیا گیا ہے جن میں ایدیٹرس فیدریشن سے مظفر خان، ایڈیٹرس ایسوسی ایشن کے فیروز علی، جے کے میڈیا گلڈ کے امتیاز احمد بزاز، جے کے میڈیا ایسوسی ایشن کے ارشد میر، جے کے ایڈیٹرس فورم اورسٹیٹ پریس فورم کے ظہور گلزار، جے کے پریس ایسوسی ایشن کے جاوید شاہ اور جے اینڈ کے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن جموں کے سرفراز شامل ہیں ۔ اجلاس میں بااتفاق رائے سے نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کے چیرمین کے بطور رشید راہی کو چناگیا ۔ اجلاس میں شرکاء نے سرکار پر الزام لگایا کہ سرکار اخبارات کو دبانے کیلئے مختلف حربے اپنارہی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں میڈیا سے وابستہ افراد کو گزشتہ تیس دہائیوں مختلف زریعوں سے پریشان کیا گیا ہے جبکہ یہاں کے اخبارات نے ہمیشہ ہے ہی غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کیا ہے اور لوگوں کو درپیش مسائل کو سرکار کی نوٹس میں لانے میں اہم رول اداکیا جبکہ مخدوش حالات کے باجود بھی اخبارات نے اپنے فرائض انجام دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جو اخبارات شائع ہورہے ہیں ان سے ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار حاصل کررہے ہیں اور براہ راست اپنے اہل و عیال کو دو وقت کی روٹی اس کے ذریعے کماتے ہیں اگر اخباری اداروں کے کام کاج میں رُکاوٹ ڈالی جاتی ہے تو یہ براہ راست ہزاروں افراد کی روزی روٹی کو متاثر کرنے کے مترادف ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اخبارات کی انجمنیں ایک جٹ ہوکر ایسے حربوں کا مقابل کریں گی ۔ اس دوران کہا گیا کہ کارڈنیشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی یوٹی انتظامیہ کے ساتھ بات کی جائے گی اور ان کو اخبارات کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرکے ان مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا جائے گا۔

You Might Also Like

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حمل کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ، تلاشی آپریشن جاری
غربا مستحق افراد کی امدا دکے لئے سرکاری ملازمین اور مخیرحضرات آگے آ ئے
جسمانی طور نا خیز افراد کا عالمی دن ، ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن جموں کشمیر نے بطور یوم سیاہ کے منایا
موجودہ کوروناوائرس کی مہاماری میں فلو ویکسین انتہائی لازمی: ڈاک
ویڈیو: حجاج کرام کی وطن واپسی شروع
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article بجلی ، پانی اور بیکار ٹرانسفارمروں کے خلاف وادی کے شمال وجنوب میں لوگ نالاں
Next Article فوج میں خود کشی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ؛شوپیاں میں ایک فوجی اہلکار نے خود کشی کی ، 24گھنٹوں میں دوسرا واقع

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترین

طلاق بِل بجٹ سیشن میں بھی راجیہ سبھا سے پاس نہیں ہوپایا،حکومت منہ کے بَل گری

By
7 سال ago
جواہر لال نہرونے مسئلہ کشمیر کو نہیں اُلجھایا یہ سابق وزیر اعظم پر بے بنیاد الزام /شیو سینا
سرینگر میں جموں کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس کی ”دل سے دل تک“ کانفرنس، امن اور مصالحت کے ویژن کا اعلان
کپواڑہ میں فزیکل ٹریننگ کے دوران سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہونے کے بعد فوت
میانما رقتل عام  مسلم ممالک کا امتحان، طیب اُردو گان کو سلام 
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?