فرضی ٹول پوسٹ کھولنے پر عام لوگوں کو لوٹنے والا گروہ نے بے نقاب

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر05جون: کولگام پولیس نے فرضی ٹول پوسٹ کھولنے پر عام لوگوں کو لوٹنے والے 09 افراد پر مشتمل گروہ کو بے نقاب کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کولگام پولیس نے اشموجی کولگام میں گورنمنٹ بائیز ہائیر سیکنڈری اسکول کے نزدیک ایک فرضی اور غیر قانوی طور چلائے جارہے ٹول پوسٹوں پر چھاپے مارے جوکہ ویشو نالہ میر پورہ آشموجی میں واقع ہے ۔ مذکورہ افراد معصوم شہریوں سے مستقبل طور پر خطیر رقم وصول کررہے تھے۔ مذکوریہ ملزم نے پولیس نے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے جموں و کشمیر بینک برانچ آفس اشموجی میں ایک جعالی ایکاونٹ زیر نمبر 0625040100004524 کھول رکھا ہے ۔تھانہ پولیس کولگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر100/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکیااس کیس میں سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔کولگام پولیس کی خبردار کیا جوکوئی بھی شخص اس غیر قانوی دھندے میں ملوث پایا جائے گا تو اُس کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹاجائیگا۔

Share This Article