نگروٹہ مسلح جھڑپ کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر سے پوچھ تاچھ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/24نومبر: نگروٹہ مسلح جھڑپ کے بعد دلی پولیس کی خصوصی سیل نے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر سے پوچھ تاچھ کی تاہم بعد میں دونوں کو رہا کیا گیا ۔ سی این آئی کا ذرائع سے معلو ہوا ہے کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے نگروٹہ جموں کی مسلح تصادم آرائی کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر عسکریت پسندوں کی مدد کر نے کی بنا پر انہیں گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کا خصوصی سیل ان سے پوچھ گچھ کررہا ہے۔ اسپیشل سیل کو ان پٹ ملا کہ عسکریت پسندوں کو پناہ دینے والے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر 4 روز قبل نگروٹہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد لاپتہ ہوئے تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دونوں ان کی مدد کر رہے تھے۔تاہم ذرائع سے یہم بھی معلوم ہوا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔بتادیں کہ جمعرات کے روز علی الصبح جموں کے نگروٹہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

Share This Article