منشیات کے خلاف جموں کشمیر پولیس کی مہم جاری ؛ پولیس نے 51کلو منشیات اور 30ہزار نقدی ضبط کرلی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/23نومبر: پولیس نے جموں میں منشیات سمگروں کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور نقدی ضبط کرلی ہے ۔ جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں میں پولیس نے سمگلروںسے 51کلو فکی اور نقدی 30ہزار روپے برآمد کرلئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس پارٹی نے نروال میں ایک شخص گرمیت سنگھ ساکن کرن باغ گڑھی گر جموں کو روکا جو کہ ایک ٹرک میں سوار تھا ۔ اس دوران تلاشی کے بعد اس کے قبضے سے 51کلو فکی اور نقدی 30ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 315/2020 U/S 8/15/25 NDPSدرج کرلیا ہے ۔ اس دوران پولیس نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس کی منشیات مخالف جاری ہے اور اس کی سمگلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشانہیں جائے گا۔

Share This Article