نیشنل کانفرنس کے دیرینہ کارکن نے ؛ بطور آزاد امیدوار میدان میں آنے کا فیصلہ کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17نومبر: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر صوفی غلام رسول نے بطور آزاد امیدوار آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موصوف کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر یہ فیصلہ لیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر صوفی غلام رسول آف صورہ سرینگر کو پارٹی کی جانب سے منڈیٹ نہ دئے جانے کے بعد موصوف نے بطور آزاد امید وار میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوفی غلام رسول نے اپنا چناوی نشان رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے اور کارپوریٹ انتخابات میں اسی لئے پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینا چاہتا تھا تاہم پارٹی نے منڈیٹ نہیں دیا جس کے بعد میں نے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آنے کا فیصلہ لیا ہے انہوںنے اپنے حلقہ کے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیلی ویژن کے نشان پر ووٹ دیکر مجھے مزید خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں ۔

Share This Article