جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چنائو ؛ انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے الیکشن انچارج مقرر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16نومبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کی تیاریاں جہا ں شد ومد سے جاری ہے وہیں بی جے پی نے انوراگ ٹھاکر کو پارٹی کا انتخابی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر کے درمیان آٹھ مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔اتوار کے روز بی جے پی کے ارون سنگھ کے دستخط شدہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے سربراہ جے پی نایئڈو نے خود انوراگ ٹھاکر کی تقرری کی ہے۔ اس کے لیے ٹھاکر کے دو نائب مقرر کر دیے گئے ہیں جن میں ترجمان سید شاہنواز حسین اور ہریانہ کے رکن پارلیمان سنجے بھاٹیا شامل ہیں۔

Share This Article