اراضی قانون کے خلاف یک روزہ ہڑتال کے بعد وادی میں زندگی کی سرگرمیاں پھر ہوئی بحال، اتوار کے پیش نظر بڑے مارکیٹ رہے بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, NOV 1 (UNI) Shoppers purchasing warm cloths from the famous Sunday Market in Srinagar ahead of harsh winter in Kashmir. UNI SRN PHOTO 1.

سرینگر/یکم نومبر: اراضی قانون کے خلاف وادی میں یک روزہ ہڑتال کے بعد آج پھر سے وادی میں زندگی معمول کے مطابق بحال ہوئی جس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام علاقہ جات میں کاروباری سرگرمیاں پھر سے چالو ہوئیں تاہم اتوار کے پیش نظر اکثر بڑے بازاروں میں دکانیں مقفل رہیں تاہم پیٹرول پمپ اور دیگر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ا راضی قانون کے خلاف حریت کانفریس (ع) کی جانب سے دی گئی یک روزہ احتجاجی ہڑتالی کال کے بعد آج اتوار کے روز معمولات زندگی کی سرگرمیاں پھر سے بحال ہوئی جس کے نتیجے میںبازاروں میں رونق لوٹ آئی ۔ اس دوران اتوار کے پیش نظر شہر سرینگر کے لالچوک اور دیگر بڑے بازاروں کی دکانیں بند رہی جبکہ دیگر اضلاع میں بھی مین مارکیٹوں کی دکانیں اتوار کے پیش نظر بند رہیں ۔ دریں اثناء آج دیگر تمام تجارتی سرگرمیاں چالو رہی خاص کر پیٹرول پمپ کھلے رہے اور پبلک و نجی ٹرانسپورٹ سڑکوں پر ایک بار پھر رواں دواں رہا۔

Share This Article