راجوری میں جنگجوؤں کی کمین گاہ تباہ؛بڑی مقدار میں اسلحہ وگولی بارود برآمد:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راجوری:۰۳،اکتوبر: پولیس اورفوج نے جمعہ کے روز ضلع راجوری کے گمبھیر مگھلان علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوؤں کی ایک خفیہ کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس میں موجود اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایاکہ ایک صدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگا۔یہ آپریشن پولیس اور فوج نے مشترکہ طور عمل میں لایا اور کمین گاہ سے 2اے کے47بندوقیں،2میگزین،270گولیاں،چینی ساخت کے2 پستول،2میگزین،75پیکا گولیاں،12کمبل،10ڈیٹو نیٹراور6کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Share This Article