شوپیاں میں سکوٹی کی زد میں آکر عمر رسیدہ شخص لقمہ اجل ; بڈگام میں ایک نوجوان کی نعش اپنے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/21اکتوبر: بڈگام میں ایک شخص کو اپنے گھر میں رسی کے پھندے سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک عمر رسیدہ شخص کو تیز رفتار سیکوٹی نے زور دار ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے لانیلب خانصاحب علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 18سالہ نوجوان بشیر احمد ولد محمد شفیع کو اپنے گھر کے کمرے میں رسی کے پھندے سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے عالم گنج علاقے میں ایک سکوٹی نے 62برس کے ایک شخص جس کی شناخت گل محمد راتھر ولد عبدالرحمان راتھر کو زور دار ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Share This Article