سرپنچ دیگر ساتھیوں سمیت پہنچا حوالات ; پتواری کی مہر کا غیر قانونی استعمال کرنے کی کا شاخسانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/20اکتوبر: راجوری میں محکمہ مال کے ایک افسر کی مہر کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کی پاداش میں پولیس نے ایک سرپنچ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے حوالات پہنچایا جبکہ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں محکمہ مال کے پتواری کی مہر کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے سرپنچ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار کے سامنے یہ شکایت آئی کہ اودھرنی پنچائت کے سرپرنچ پٹواری حلقہ کوٹ چروال کی مہر کو غیر قانونی طریقے سے استعمال میں لاکر پردھان منتری آواس یوجنا کے سلسلے میں کام منظور کرتا ہے۔ اس دوران یہ معاملہ پولیس کے سپر د کیاگیا جس کے بعد پولیس نے سرپنچ اور اس کے دیگر ساتھیوںکو حراست میں لیکر اس ضمن میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 100/2020زیر دفعہ 420آئی پی سی درج کرکے معاملے کی چھان بھی شروع کردی ہے ۔

Share This Article