لداخ میںبھی کورنا وائرس کا پھیلا ئو جاری؛ نئے 79مثبت معاملات کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4720 ہوگئی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/07اکتوبر: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کا پھیلائو جاری ہے اور نئے 79مثبت معاملات کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4720 ہوگئی۔ اسی دوران بدھ کو 50مزید مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطاق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جہاں جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے وہیں لداخ میں بھی کورنا کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور مزید 79افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ خطے میں فعال معاملات کی تعداد 1195ہے جن میں سے لہہ میں 904اور کرگل میں 241کیس موجود ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 50مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لیہہ میں کوویڈ 19 کے 72 اور ضلع کرگل میں سات افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں ہے ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 27 کوویڈ مریضوں کو کامیاب علاج معالجے کے بعد منگل کے روز کرگل میں اور 23 دیگر افراد کو لیہہ میں گھروں کو واپس رخصت کئے گئے ہیں ۔

Share This Article