بھارت میں کورونامعاملات میں اضافہ؛ وزیر اعظم مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کریں گے بات

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /20ستمبر: بھارت میں کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل جانے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور یوٹیز کے لفٹنٹ گورنروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کریں گے ۔اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی اس خطرناک وبا کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کئی مرحلے کی میٹنگ کر چکے ہیں۔مجوزہ میٹنگ میں ان ریاستوںمیں دوبارہ لاک ڈاون پر بھی بات کی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد جہاں 53 لاکھ کے اعدادوشمار کو پار کر گئی ہے۔ وہیں کورونا وبا سے ہونے والی موت کا اعداد وشمار بھی 85 ہزار کو پار کر چکا ہے۔ اس درمیان کووڈ-19 کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی یہ میٹنگ 23 ستمبر کو ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر اترپردیش، ا?ندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی اس خطرناک وبا کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کئی مرحلے کی میٹنگ کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ملک میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 16 اور 17 جون کو چرچا کی تھی۔ وزیر اعظم نریندرمودی 16 جون کو پنجاب، آسام، کیرلا، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، تری پورہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، انگلینڈ، لداخ، پڈوچیری، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، انڈومان اور نیکوبار، دادرا – نگر ہویلی اور دمن دیو اور سکم ولکشدیپ کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی تھی۔ جبکہ وزیر اعظم مودی نے 17 جون کو مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی، گجرات، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، کرناٹک، بہار، آندھرا پردیش، ہریانہ، جموں وکشمیر (لیفٹیننٹ گورنر)، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

Share This Article