جموں و کشمیر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے 4500کروڑ روپے کا بنیادی سرمایہ (Capital) بڑھانے کی منظوری دیدی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/29اگست: جموں و کشمیر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کل اپنی بورڈ میٹنگ میں بینک کے اس منصوبے کو منظوری دیدی کہ رواں مالی برس میں بینک اپنا بنیادی سرمایہ (Capital) 4500کروڑ روپے تک بڑھائے گا۔ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرکی قیادت میں اس اہم بورڈ میٹنگ کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا جس میں بورڈ نے 3500کروڑ روپے کا اکویٹی شیئر ایک یا دو مرحلوں میں بڑھانے کا فیصلہ لیا جو کہRights Issue/preferential allotment/ private placement/ qualified institutional placement/ESPSیا دوسرے منظور شدہ طریقوں سے کیا جائے گا۔جبکہ1000کروڑ روپے کا کپیٹل پرایئویٹ پلیسمنٹ بنیادوں پر بیسل سوئم کے ضوابط کے تحت Non-Covertable, Redeemable, Unsecured ڈبنچرس کی صورت میں ہوگا۔ بورڈ کے اس فیصلے کو اب آئندہ سالانہ عام اجلاس(AGM) میں پیش کیا جائے گا جہاں شیئر ہولڈرس کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے بینک BASELسوئم کے ضوابط میں بہتری لائے گا اور اس سے بینک کی بنیادیں مظبوط ہونگی اور جس کے متعلق ضوابط کاروں کو 25اگست کو مطلع کیا جا چکا ہے۔اس اہم فیصلے سے شیئر مارکیٹ میں جموں و کشمیر بینک کے شیئرمیں 4.26فیصد اچھال آگیا جس کی قیمت18.80روپے سے بڑھکر19.60روپے تک پہنچ گئی۔

Share This Article