اننت ناگ کے کورنٹائن سنیٹر سے بنگلہ دیش کی لڑکی لاپتہ ؛ضلع انتظامیہ متحرک ، بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28اگست: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک کورنٹائن سنیٹر سے بنگلہ دیش کی کورنا مریض پر اسر ار طور پر لاپتہ ہو گئی ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی 18سالہ بچی چاندنی دختر محمد یوسف مین کو چلڈ ویلفر کمیٹی نے کورنا میں مبتلا ہونے کے بعد ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا تھا جہاں سے انہیں اکھورہ علاقے میں کورنٹائن کر دیا گیا تھا ۔ اور مذکورہ لڑکی کورنٹائن سنیٹر سے پر اسر ار طور پر لاپتہ ہو گئی ہے ۔ اس ضمن میں بلاک میڈیکل آفیسر مٹن نے بھی ایک تحریری خط ضلع انتظامیہ کو لکھا ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ کورنٹائن سنیٹر سے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی کالاپتہ ہو گئی ہے ۔ بلاک میڈیکل آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میںپولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article