پلوامہ میں فوج و فورسز اور پولیس کی مشتر کہ کارورائی؛پل کے نیچے نصب کی گئی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر بڑے حادثے کو ٹال دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17اگست: جنوبی ضلع پلوا مہ میں اتوار کی شام دیر گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس وقت ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا جب تجن علاقے میں پل کے نیچے چھپائی گئی بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اتوار کی رات دیر گئے تجن علاقے میں اس وقت بری کامیابی حاصل کی جب پل کے نیچے نصب کی گئی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق تجن علاقے میںپل کے نیچے نصب کی گئی بارودی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشتر کہ طور پر جائے واردات پر پہنچ کر وہاں اس کو ناکارہ بنایا اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پل تجن کو دلون گائوں سے ملاتا ہے۔حکام کا حوالہ سے بتایا کہ بارودی سرنگ کا بروقت پتہ لگاکر ایک بہت بڑے حادثے کو ٹالا گیا ہے۔

Share This Article