ڈاک کی جانب سے سرینگر میں خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد ؛ایسوسی ایشن کے صدر کی جلد صحتیابی کے حق میں دعائیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture of DAK President Dr. Nissar ul Hassan / Tameel Irshad

سرینگر/16اگست: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نثارالحسن کی جلد صحتیابی کے حق میں آج جی ایم سی سرینگر میں ایک خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقا د کیاگیا جس میں ڈاکٹر نثارالحسن کے حق میں دعائیں مانگی گئی ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن جو کہ صدر ہسپتال سرینگر میں تعینات ہیں اور دوران ڈیوٹی کوروناوائرس میں مبتلاء ہوچکے ہیں کی جلد صحت یابی کے سلسلے میں آج ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس میں ڈاک کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سہیل شاہ کے علاوہ دیگر معزز ڈاکٹر صاحبان نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر ڈاکٹر سہیل شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر نثارالحسن نے ہمیشہ سے ہی قوم کی خدمت میں اپنے آپ کو وقف رکھا اور آج جب پوری دنیا اس وبائی وائرس سے خائف ہے ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ڈیوٹی انجام دی اور کووڈ مریضوں کے علاج و معالجہ میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ اس وبائی دور میں موصوف نے جو کردار نبھایا ہے وہ قابل فخر ہے اور سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ڈاکٹر نثارالحسن ایک طرف کووڈ مریضوں کے علاج و معالجہ میں مصروف رہتے تھے تو دوسری طرف اس وبائی وائرس کے بارے میں ریسرچ میں لگے رہتے انہوںنے قبل از وقت ہی خبردار کیا تھا کہ وائرس اپنی شکل تبدیل کرے گا ۔مجلس میں موجود تمام شرکاء نے ڈاک کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن کی جلد صحتیابی کے حق میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی گئی ۔اس موقعے پر ڈاکٹر میر محمد اقبال وائس پریذیڈنٹ ڈاک نے کہا کہ ڈاکٹر نثارالحسن نے ماضی میں کئی چلینجوں سے نبرد آزماء ہوکر اس پر فتح پالی اور امید ہے کہ اس وائرس کی بیماری سے بھی وہ جلد نجات پاکر صحت یاب ہوں گے ۔

Share This Article