دو دنوں تک بند رہنے کے ساتھ سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/15اگست: پسیاں گر آنے کے بعد دو دنوں تک بند رہی سرینگر جموں شاہراہ پر سنیچروار کی صبح ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے اور درماندہ مسافروں کو اپنی منزلوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں قاضی گنڈ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آئی تھی جس کے بعد شاہراہ کر ٹریفک کی آمد رفت کو بند کر دیا گیا تھا ۔ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت بند ہونے کے ساتھ ہی بیکن نے شاہراہ پر پسیاں ہٹانے اور اس کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا تھا اور قریب دو دنوں کے طویل وقفے کے بعد شاہراہ کو صاف کر دیا گیا اور گاڑیوں کو چلنے کی اجازے دی گئی ۔ ٹریفک پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگرجموں شاہراہ کوہفتہ کے دن ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے کھول دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر رام بن ضلع میں دو روز قبل ایک بھاری زمینی تودہ گر آیا تھا جس کے بعد اسے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا تھا۔تودہ گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی تھیں۔ان میں وہ گاڑیاں بھی شامل تھیں جن پر وادی کی طرف ضروری سامان لایا جارہا تھا۔محکمہ ٹریفک کے حکام کے مطابق شاہراہ پر گذشتہ شام دیر گئے تودے کو مکمل طور ہٹایا گیا جس کے بعد درنادہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج صبح شاہراہ پر سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔

Share This Article