امشی پورہ انکاونٹر :تینیکی صلاحیتوں کو بروئے لاکر معاملہ کی پوری تحقیقات ہوگی/آئی جی پی کمار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
IGP,Kashmir

سرینگر /13اگست /کے پی ایس : امشی پورہ شوپیان اکاونٹر کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آنے بعد کے پولیس نے کاروائی تیزکردی ہے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس وی جے کمار نے بتایا کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم راجواری روانہ کی گئی ہے جہاں وہ لاپتہ ہوئے تین شہریوں سے متعلق قانونی لوازمات پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ راجوری کے افراد خانہ نے تین شہریوں کے حوالے سے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے اور تب سے تمام تینیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات میں۔مصروف ہیں۔۔انہوں۔نے کہا کہ امشی پورہ انکاونٹر میں مارے گئے تین جنگجووں کے ڈی این اے ٹسٹ لئے گئے ہیں جو سنٹرل لیبارٹری کو بیجھ دئے گئے تاکہ حقائق سامنے آئیں گے۔ راجوری کنبوں کاالزام ہے کہ ان تینوں کو فرضی انکاونٹر میں۔مارا گیا اس حوالے سے آئی جی پی موصوف نے کہا کہ ہم دو نکتہ نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔پہلا ڈی این اے ٹسٹ کے نتائج سامنے آنا اور دوسرایہ کہ ہم تحقیقات کریں۔گے کہ راجوری سے آئے ہوئے تین اشخاص کے روابط مقامی جنگجووں سے تھے یا نہیں۔

Share This Article