کشتواڑ میں سابق جنگجو کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ضلع میں عسکریت کو پھر سے متحرک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا

سرینگر؍05؍مئی؍ ؍ ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے حرکت المجاہدین کے سابق عسکریت پسند پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جیل منتقل کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے سابق حرکت المجاہدین کے جنگجو محمد عبداﷲ گوجر عرف دولہا عرف شیر خان کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سابق جنگجو کشتواڑ میں عسکریت پسندی کو پھر سے متحرک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم عین موقعے پر اُس کو حراست میں لیا گیا ۔ ضلع ترقیابی کمشنر کشتواڑ نے کہاکہ سابق جنگجو مقامی نوجوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا تھا ۔

Share This Article