راہل نے مودی پر قول و فعل میں تضاد کا الزام لگایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 5 مئی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرقول و فعل میں تضاد کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران مجرموں کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا، ’’پیارے مودی جی، آپ بولتے بہت ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ اس کی پہلی مثال کرناٹک میں امیدواروں کا آپ کا انتخاب ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کرناٹک میں سیریل سیریز ’کرناٹک کے سب سے زیادہ مطلوبہ‘ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’ کرناٹک میں موسٹ وانٹیڈ سیریل جیسا کچھ چل رہا ہے‘‘۔
یو این آئی

Share This Article