بارہ مولہ کے درنگہ بل علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گولیاں گولیاں چلنے کی آوازیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

آس پاس علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے /دفاعی ذرائع

سرینگر03؍مئی؍ یو پی آئی ؍؍ شمالی کشمیر کے درنگہ بل بارہ مولہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا گیا جبکہ خصوصی جنریٹر بھی نصب کئے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درنگہ بل بارہ مولہ کے علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اس دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کئی منٹوں تک گولیاں چلیں جس کے نتیجے میں لوگ گھروٓں میں سہم کر رہ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے درنگہ بل بارہ مولہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق درنگہ بل بارہ مولہ میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔

Share This Article