ممبر اسمبلی شوپیان کی رہائش گاہ پر پیٹرول بم سے حملہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

آگ لگنے سے مکان کو اوپری حصہ خاکستر ، علاقے میں سنسنی

سرینگر/ 02مئی/سی این آئی شوپیان کے میمندر علاقے میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب نا معلوم افراد نے ممبر اسمبلی شوپیان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکر پیٹرول بم پھیل گیا جس کے بعد مکان میں آگ نمودار ہوئی ۔ اسی دوران مقا می لوگوں نے محکمہ فائرائنڈ ایمر جنسی کے اہلکاروں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق میمندر شوپیان علاقے میں بدھ کو نا معلوم افراد نے ممبر اسمبلی شوپیان محمد یوسف بٹ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور اس پر پیٹرول بم پھینک دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پیٹرول بم پھینکنے کے ساتھ ہی مکان میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں آس پاس علاقوں میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کوشش کی گئی اور کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور اس کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

Share This Article