اسلامک یونیورسٹی میں فوج کی گشتی پارٹی پر پتھراؤ کے بعد ٹیر گیس شلنگ اور ہوائی فائرنگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فورسز کارروائی کے خلاف طلبہ کا احتجاج، فوج اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سرینگر/26پریل / اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں جمعرات کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فوج نے احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ۔ ادھر فوج کی کارروائی کے خلاف یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ میں خوف و دہشت پھیل گئی جس کے بعد انہوں نے فورسز کارروائی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنا لوجی اونتی پور ہ میں جمعرات کی صبح اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ نے فوج کی ایک پارٹی پر سنگبازی کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کی پارٹی پہاڑی علاقے سے تار کی مرمت میں مصروف تھے جس دوران یونیورسٹی طلبہ نے ان پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فوج نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائی جس کے بعد طلبہ اور مشتعل ہوئے جس کے بعد فورسز نے مشتعل طلاب کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج کی فائرنگ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جس دوران لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی ایک پارٹی پر طلبہ نے سنگبازی کی جس کے جواب میں فوج نے ہوا میں گولیوں کے چند رونڈ چلائے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فوج کی کارروائی کے خلاف یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوج نے طلبہ پر بے تحاشہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ میں خوف و دہشت کی پر پھیل گئی ۔

Share This Article