وادی میں گرمی کی تپش :دن کا درجہ حرارت 34ڈگری عبو ر کر گیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
As heat wave gets intense in the valley, scores of boys went Outside Srinagar on saturday 17 june 2023 to bath in rivers and other water bodies PHOTO BY BILAL BAHADUR

وادی کشمیر میں گرمی کی تپش جاری ہے اور جمعہ کو ایک بار پھر گرم ترین دن درج ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ایک بار پھر دن میں شدید گرمی ریکارڈ ہوئی اور دن کا درجہ حرارت 34.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 34.5ڈگری سیلشس ، جموں میں بھی 34,5ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ وادی کشمیر میں گرمی کی شدت برقرار، کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری تک زیادہ ریکارڈکیا گیا

۔ اعداد و شمار کے مطابق قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.0 ڈگری سیلشس جو معمول سے 4.1 ڈگری زیادہ تھا، جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں درجہ حرارت 28.0 ڈگری سیلشس رہااسی طرح کپواڑہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.2 ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کوکرناگ میں پارہ 31.0 ڈگری سیلشس تک پہنچ گیا۔

ادھر مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے صدر مقام لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر میں موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا کہ یاترا کے محور سمیت جموں و کشمیر بھر میں موسم 10جولائی تک گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 11اور 12جولائی سے تبدیلی کی توقع ہے، کچھ مقامات پر درمیانے سے بھاری بارش اور وادی کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Share This Article