سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ، دونوں افراد زیر حراست / شوپیان پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شوپیان پولیس نے سوشل میڈیا پر دو افراد کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں۔

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جن دو افراد کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ اپنے ایک ساتھی سمیت پولیس اسٹیشن ہیراپورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 55/2026کے سلسلے میں گرفتار کیے جا چکے ہیں اور اس وقت قانونی طور پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

شوپیان پولیس نے واضح کیا کہ زیر حراست افراد کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Share This Article