بیرون ممالک میں ہند پاک ٹریک ٹو ڈائیلاگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں / وکرم مسری

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

حکومت ہند کا بیرون ملک منعقد ہونے والے بھارت پاکستان ٹریک ٹو ڈائیلاگ یا غیر سرکاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی حکومت ان سرگرمیوں کو کوئی سرکاری حیثیت دیتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزارت خارجہ ترجمان اور خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا ان غیر سرکاری ملاقاتوں یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سیشلز کے شہر وکٹوریہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزرات خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے ان اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا جن میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے کولمبو میں ایک علاقائی سلامتی کانفرنس کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے سابق سفارت کاروں، ریٹائرڈ فوجی افسران، سیاست دانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ٹریک ٹو مذاکرات میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس نوعیت کے درجنوں غیر سرکاری پروگرام مختلف موضوعات پر منعقد ہوتے رہتے ہیں اور ان میں کوئی نئی یا غیر معمولی بات نہیں ہے۔

ان کے مطابق یہ مکمل طور پر نجی اداروں کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیاں ہیں جن کا کسی بھی حکومت سے کوئی سرکاری تعلق نہیں ہوتا۔وکرم مسری نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے نہ تو ان اجلاسوں میں کوئی سرکاری نمائندہ شریک ہوتا ہے، نہ ہی حکومت ان کی سرپرستی کرتی ہے یا کسی بھی طرح کی معاونت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت سے تعلق رکھنے والے کوئی ریٹائرڈ سفارت کار، سابق فوجی افسران یا سول سوسائٹی کے افراد ان پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں تو وہ صرف اپنی ذاتی حیثیت میں شریک ہوتے ہیں اور ان کی آراءان کی اپنی ذاتی رائے ہوتی ہے۔ انہیں کسی صورت حکومتِ ہند کا نمائندہ تصور نہیں کیا جا سکتا۔

خارجہ سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ حکومت ہند ایسی سرگرمیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیتی کیونکہ ان کی نظر میں ان اجلاسوں کی کوئی سرکاری اہمیت یا حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر رسمی مذاکرات سے حکومت کی پالیسی یا مو¿قف کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔وکرم مسری نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کے بارے میں وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، تاہم بھارت کے حوالے سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ حکومت کا ان غیر سرکاری ملاقاتوں یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Share This Article