پولیس سربراہ نے امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات نے آئندہ امرناتھ یاترا کے کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات اور جاری انسداددہشت گردی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں کلو فورس ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف اور دیگر فورسز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سرینگر، بڈگام، بانڈی پورہ اور گاندربل کے سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس ایس پیز) نے امرناتھ یاترا کے سکیورٹی آرکی ٹیکچر پر مفصل پریزنٹیشنز پیش کیں۔

ان پریزنٹیشنز میں یاترا روٹس کی حفاظت، سیکورٹی فورسز کی تعیناتی، نگرانی کے انتظامات، ہنگامی ردعمل کے نظام اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان باہمی رابطہ کاری سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈی جی پی نے تمام سیکورٹی اداروں کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے چوکس رہیں اور ساتھ ہی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو مو¿ثر انداز میں جاری رکھیں۔

اجلاس میں یاترا کے دوران زائرین کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Article