آئی جی پی کشمیر کو جموں و کشمیر کے آرمڈ ونگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سینئر آئی پی ایس افسر آئند جین کی لداخ میں بطور ڈی جی پی کی تعیناتی کے بعد آئی جی پی کشمیر کو جموں و کشمیر کے آرمڈ ونگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

پولیس ہیڈکوارٹرس کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (آرمڈ) آنند جین کو 22 جون 2026 کی رات سے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزارتِ داخلہ حکومتِ ہند کی جانب سے انہیں لداخ کا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مقرر کیے جانے کے بعد عمل میں آیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وی کے بردی انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون، کو آئندہ احکامات تک اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے آرمڈ ونگ کے سربراہ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

یہ انتظام جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

Share This Article