جموں کے منڈی اور پونچھ کے بیدر اور چھمبر علاقوں میں ریچھ کے الگ الگ حملوں میں تین خواتین اس وقت شدید زخمی ہو گئیں جب وہ روزمرہ کے کام میں مصروف تھیں۔
حکام نے بتایا کہ ریچھ کے الگ الگ حملوں میں تین خواتین شدید زخمی ہوئیں اور ان کی شناخت نجمہ اختر دختر عبدالکریم ساکنہ چھمبر ،شاہین اختر زوجہ محمد پرویز ساکنہ بیدر اور گلناز اختر زوجہ جلال دین ساکنہ بیدر پونچھ کے بطور ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ تینوں کو علاج کیلئے منڈی کے سرکاری سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ خواتین میں سے دو کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں جدید نگہداشت کے لیے پونچھ کے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

