گلمرگ گنڈولہ 8 جون تک بند رہے گا:حکام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن نے کہا کہ گلمرگ گنڈولہ 8 جون تک سیاحوں کے لیے بند رہے گا

ایک ایڈوائزری میں کارپوریشن نے کہا کہ 25 مئی سے 8 جون کے درمیان دوروں کے لیے بک کیے گئے تمام ٹکٹ مکمل طور پر واپس کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گنڈولہ سروس 25 مئی سے معطل ہے، جب تکنیکی خرابی نے آپریشن میں خلل ڈالا اور 300 سے زیادہ سیاح زمین سے اونچے کیبن میں پھنس گئے۔

اس واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور ایک بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو کئی گھنٹے جاری رہا جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

Share This Article