گنڈولہ میں پھنسے سیاحوں کی راحت رسانی :پولیس سربراہ اور آئی جی پی کشمیر گلمرگ پہنچ گئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،آئی جی پی کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے گلمرگ پہنچ گئے ہیں جبکہ 300 سے زیادہ سیاح تکنیکی خرابی کی وجہ سے دوپہر کے وقت گلمرگ گنڈولہ سروس کو روکے جانے کے بعد درمیان میں پھنسے ہوئے تھے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں دنیا کی بلند ترین کیبل کار خدمات میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی نلین پربھات ،آئی جی پی کشمیر وی کے بردی اور دیگر اعلیٰ حکام امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے گلمرگ پہنچ گئے۔

Share This Article