بارہمولہ میں ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ تباہ ، آر پی جی بارود برآمد / پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ ضلع کے نیلسر کنڈی علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ آپریشن بارہمولہ پولیس، فوج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے میں دہشت گردی سے متعلق مواد کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ ٹیم نے نیلسر کنڈی کے جنگلاتی پٹی میں ایک مکمل تلاشی آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا۔

تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے کافی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا جس میں راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آر پی جی) گولہ بارود اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی شامل ہے۔ بعد میں علاقے کو صاف کیا گیا اور برآمد شدہ مواد کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔

دریں اثنا، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Share This Article