جاوید ڈار کی ممبر پارلیمنٹ بارہمولہ اِنجینئر رشید کے والد کے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر/21مئی

وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج،اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے آج ماور لنگیٹ کا دورہ کرکے ممبرپارلیمنٹ بارہمولہ اِنجینئر رشید کے والد حاجی خضر محمد شیخ کے اِنتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اظہارِتعزیت کی۔ تعزیت کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور لواحقین کے اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔

وزیر موصوف نے حاجی خضر محمد شیخ کو ایک مخلص ، معزز اور باوقار بزرگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور اَقدار کی وجہ سے انہیں معاشرے میں بے حد عزت و احترام حاصل تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے اِنتقال سے نہ صرف کنبے بلکہ ان سے قریبی تعلق رکھنے والے لوگوں میں بھی ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔

تعزیتی دورے کے دوران وزیرکے ہمراہ ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ اور رُکن اسمبلی سونہ واری ہلال اکبر لون بھی تھے اور اُنہوں نے مرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دُعا کی۔

Share This Article