سوپور سڑک حادثے میں تین سال کا بچہ جاں بحق ، تحقیقات شروع/ پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شمالی قصبہ سوپور کے گنڈ براٹھ علاقے میں تین سالہ لڑکا مبینہ طور پر فوج کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد جاں بحق ہو گیا

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے فوری طور پر علاج کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

بچے کی شناخت محمد زین ولد عامر حسین تانترے ساکن گنڈ براٹھ، سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر 109پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Share This Article