ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے بعد دراس کو پہلا ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایک تاریخی پیشرفت میں، لداخ انتظامیہ کی طرف سے ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے بعد دراس کو اپنا پہلا ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈی سی دراس امتیاز احمد کچو اور ایس پی دراس اشتیاق احمد کچو نے بدھ کو چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل دراس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے جن میں عوامی نمائندوں، مذہبی رہنماو¿ں اور اعلیٰ افسران نے دونوں افسران کا یہاں آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

مقامی لوگوں نے اس موقع پر افسران کو مٹھائیاں تقسیم کر کے اور روایتی خٹک پیش کر کے جشن منایا۔ افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دراس کے مقامی لوگوں نے اسے علاقے کے لوگوں کا طویل انتظار کا خواب قرار دیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا”ضلع کا درجہ گورننس کو دہلیز پر لے آئے گا اور اس سرحدی علاقے میں تیز رفتار ترقی کرے گا“۔

چارج سنبھالنے کے بعد بات کرتے ہوئے، ڈی سی دراس امتیاز کاچو نے کہا”ہماری توجہ لداخ کے گیٹ وے دراس میں رابطے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے پر مرکوز رہے گی“۔

Share This Article