وادی کشمیر میں دگر گواں موسمی صورتحال کے چلتے ٹنل کے آر پار موسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سونہ مرگ ، گلمرگ اور امرناتھ گھپا پر بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔
گزشتہ دنوں جاری پیر پنچال کے آر پار موسلادار بارشوں نے وادی کے اطراف و اکناف میں جہاں معمول کی زندگی متاثر رہی وہیں مسلسل بارشوںکے نتیجے میںندی نالوں میں طغیانی آنے کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔
مسلسل بارشوں کے نتیجے میں دریا جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں میں کمی آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مجموعی طو رپر 10پریل تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

