کپواڑہ میں غلطی سے گولی چلنے سے زخمی ہریانہ کے جوان کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے غلطی سے گولی چلنے کے باعث زخمی ہوئے ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی۔

افسران نے پیر کو بتایا کہ 20 سے 25 سال کی عمر کا یہ جوان ہفتہ کی رات ہندواڑہ کے لنگاٹ علاقے میں فوجی کیمپ میں اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک گولی چل جانے کی وجہ سے زخمی ہوگیا تھا۔

اسے ابتدائی طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ لے جایا گیا تھا اور بعد ازاں بہتر علاج کے لیے سرینگر کے فوجی 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اس واقعے پر فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article