زوجیلا پاس پر مسافر گاڑی برفانی تودے کی زد میں آئی ، 7افراد جاں بحق ، پانچ زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Ganderbal, Jan 12 (ANI): Snow is being cleared after an avalanche occurred near Baltal, Zojila in the Sonamarg area of Ganderbal on Thursday. (ANI Photo)

زوجیلا پاس پر ایک مسافر گاڑی کے برفانی تودہ گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے

ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ گاڑی برفانی تودے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکالنے اور ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔ اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر لداخ کے لیفٹنٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے ایکس پر لکھا ”زوجیلا میں برفانی تودہ گرنے کی افسوسناک خبر سنی“۔

انہوں نے مزید لکھا ” میں نے کرگل کے ڈی سی اور ایس ایس پی کو فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کرنے اور راحت اور بچاو¿ کی کارروائیوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے“

انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

Share This Article