پہلگام کے ہوٹل میں آگ کی واردات ، نوجوان لقمہ اجل ، ریزرٹ عمارتیں اور گاڑی کو نقصان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Anantnag: Fire and Emergency Services personnel attempt to douse a blaze that broke out at a hotel, in Pahalgam, Anantnag district, Jammu and Kashmir, Tuesday, March 17, 2026. (PTI Photo)(PTI03_17_2026_000016B)

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب آگ لگنے کے واقعہ میں 31 سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچ گیا

حکام نے بتایا کہ رنگوارڈ علاقے میں واقع آسل ریزورٹ میں آگ لگ گئی

انہوں نے کہا کہ آ گ بجھانے کی کوشش کے دوران فائر سروس گاڑی کی زد میں آنے کے بعد 31سالہ نوجوان جس کی شناخت منجیت سنگھ ولد وکیل سنگھ ساکنہ ہٹمرہ اننت ناگ کے بطور ہوئی شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو اگر چہ سب ضلع اسپتال پہلگام علاج کیلئے داخل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا

انہوں نے بتایا کہ مہلو ک نوجوان ہنگامی ردعمل کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑی کو ریورس کرنے کے دوران مبینہ طور پر ٹکرانے کے بعد موقع پر ہی زخمی ہوا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے سے محمد اقبال پہلوان ولد سونا اللہ پہلوان ساکنہ نئی بستی کے ریزورٹ میں املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ آگ میں دو تین منزلہ عمارتوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا، جب کہ ایک اور عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

عہدیداروں نے مزید کہا”ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر DL8CV-0555کو بھی اس واقعے میں نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article