کشمیریوں کے خلاف بی جے پی ممبران قانون ساز کا بیان ایوان میں پھر سے گونج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ممبر اسمبلی لنگیٹ شیخ خورشید احمد نے منگل کو بی جے پی کے ممبر قانون ساز وکرم رندھاوا کا بیان اٹھایا، جس نے الزام لگایا تھا کہ کشمیریوں نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی 9 زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

جیسے ہی ایوان کا اجلاس ہوا، شیخ خورشید نے کھڑے ہو کر چیئر کی توجہ رندھاوا کے ریمارکس کی طرف مبذول کرائی۔

سپیکر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی نشست پر بیٹھیں اور دو فوت شدہ قانون سازوں کیلئے تعزیتی ریفرنس کی اجازت دیں۔

بعد میں شیخ خورشید پھر سے کھڑے ہوئے اور ایک پلے کارڈ لہرایا جس پر لکھا تھا ” خسرہ نمبر 211، رندھاوا کا مذاق اڑانے کی کوشش میں، جسے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منڈل جموں کے چک گنیشو گاو¿ں میںخسرہ نمبر 211 میں زمین پر مبینہ طور پر تجاوزات کرنے کے الزام میں شوکاز نوٹس ملا تھا۔

سپیکر نے قانون ساز سے کہا کہ وہ وقفہ سوالات میں خلل نہ ڈالیں اور ایوان کو چلنے دیں

Share This Article