کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union Territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold conditions disrupting normal life on Saturday..UNI SRN PHOTO 7.

سری نگر،2فروری
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہ سکتی ہے اور اس دوران ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک یونٹوں کی طرف رجور کریں اور انتظامیہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 2 فروری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 فروری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارش ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 4 سے 6 فروری کی شام تک موسم جزوی ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہ سکتا ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ 7 فروری کو موسم ایک بار پھر عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 9 سے 10 فروری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 11 اور 12 فروری کو موسم ایک بار پھر موسم خشک رہ سکتا ہے۔محکمے نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک یونٹوں کی طرف رجور کریں اور انتظامیہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے رہنے کے خطرات رہتے ہیں۔

Share This Article