لیہہ میں شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹ کا افتتاح

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لیہہ کےایئر فورس اسٹیشن میں شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک پروجیکٹ کا افتتاح 28 جنوری 26 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹنٹ گورنر جناب کویندر گپتا نے ویسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ایئر مارشل جے ایس مان کی موجودگی میں کیا۔

یہ افتتاح لداخ میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور شہری انتظامیہ اور خطے کی مجموعی ترقی میں شامل تمام ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

انتہائی دشوار گزار اور بالائی خطوں اور نامساعد موسمی حالات کے باوجود ریکارڈ وقت میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔اپ گریڈ شدہ بنیادی ڈھانچہ زمینی سطح پر طیاروں کی نقل و حرکت کو ہموار کرے گا اور سول طیاروں کی روانگی میں تیز ی آئے گی۔بنیادی ڈھانچے کی ان بہتریوں سے مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا اورٹرن آرآونڈ ٹائم میں کمی آئے گی۔ہوائی رابطہ بہتر ہونے سے لیہہ سیکٹر میں سیاحت کو تقویت ملے گی ، اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی روزی روٹی کی حمایت ہوگی۔

Share This Article