سری نگر ہوائی اڈے پر پانچ پروازیں منسوخ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 26 جنوری

دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم کی وجہ سے پیر کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی 5 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
سری نگر ایئر پورٹ حکام نے ‘ایکس’ ہینڈل پر پیر کی صبح ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ دہلی ہوائی اڈے پر نوٹم نافذ ہونے کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے سے آنے والی پانچ پروازیں آج منسوخ کر دی گئیں’۔
حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنی ائیر لائنز سے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کریں۔
انہوں نے مسافروں سے اس وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article