ملازم اتحاد ایجیک کے انتخابات :وجاہت دورانی صدر، سجاد پرے جنرل سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /20جنوری / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے موجودہ عہدیداران کی مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لیے انتخابات واجب ہو گئے تھے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا جس کی صدارت شعیب منشی نے کی، جبکہ اس میں مشتاق احمد ملک، ظہور احمد اور شفیع شاہ بطور اراکین شامل تھے۔ الیکشن کمیشن نے جے کے ای جے اے سی کے آئین و ضوابط کے مطابق انتخابی شیڈول جاری کیا اور تمام ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔

نامزدگی کے مرحلے کے دوران الیکشن کمیشن کو دو نامزدگی فارم موصول ہوئے، جن میں صدر کے عہدے کے لیے وجاہت حسین اور جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے سجاد احمد پرے نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مقررہ وقت کے اندر کسی اور امیدوار کی جانب سے کوئی نامزدگی موصول نہیں ہوئی۔جانچ پڑتال کے بعد دونوں نامزدگی فارم درست اور قواعد کے مطابق پائے گئے۔ چونکہ ہر عہدے کے لیے صرف ایک ایک درست نامزدگی موجود تھی اور کوئی مقابلہ نہ تھا، اس لیے جے کے ای جے اے سی کے آئین کی متعلقہ شقوں کے تحت الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا۔اس طرح وجاہت حسین کو جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا صدر جبکہ سجاد احمد پرے کو جنرل سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔

دونوں عہدیداران 20 جنوری 2026 سے آئندہ تین برس کی مدت کے لیے اپنے اپنے عہدوں پر فائز رہیں گے۔انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان سینئر ٹریڈ یونین لیڈر، سابق جنرل سیکریٹری ایجیک چیئرمین یاقوت ویلفیءٹرسٹ ترال اور ممتاز سماجی کارکن فاروق احمد ترالی نے کیا۔

Share This Article