کشمیر میں سردیوں کی لہر تیز تر، سونہ مرگ سرد ترین علاقہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 13 جنوری

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہونے سے سردیوں کی لہر تیز ہوئی ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر میں واقع ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 جنوری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Share This Article