عمر عبداللہ نے محکمہ سیاحت اور جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے کلینڈر جاری کئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 6 جنوری

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز محکمہ سیاحت اور جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے کلینڈر جاری کئے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج محکمہ سیاحت اور جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے کلینڈر جاری کئے’۔
پوسٹ کے مطابق ان کلینڈروں میں جموں اور کشمیر دونوں صوبوں کے مختلف سیاحتی مقامات کی دلکش تصاویر شامل ہیں۔
ان کلینڈروں میں اہم حصولیابیوں کو نمایاں طور پراجاگرکیا گیا ہے جن کا مقصد سیاحت کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔

Share This Article