امیر اکدل سرینگر میں ہاوس بوٹ کے اندر پلوامہ کا شہر ی مردہ پایا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /25دسمبر

امیرا کدل سرینگر میں ہاوس بوٹ کے اندر پلوامہ کا شہری پُر اسر ار طو رپر مردہ پانے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح امیرا کدل علاقے میں پلوامہ ضلع کا ایک شخص ایک ہاو¿س بوٹ کے اندر مردہ پایا گیا۔

انہوں بتایا کہ اس شخص کی لاش پراسرار حالات میں دریائے جہلم کے کنارے ایک ہاو¿س بوٹ کے اندر سے ملی ہے۔دریافت کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ شہری کی شناخت یونس نثار ساکنہ پلوامہ کے بطور ہوئی

پولیس کے سنیئر افیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے لے جایا گیا ہے۔

Share This Article