کرسمس کے موقع پر لیفٹنٹ گورنر کی جانب عوام کو مبادک باد پیش

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں 24 دسمبر

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر ، میں عوام کو اپنی گرمجوشی بھری مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ یہ تہوار لوگوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا باعث بنے گا “۔
یہ تہوار حضرت عیسیٰ مسیح کی ولادت کی یاد دلاتا ہے جو محبت ، رحم اور معافی کی تعلیمات کو اپنانے کی تلقین کرتا ہے ۔ یہ مبارک موقع ہمیں ایک دوسرے کی بھلائی کیلئے اپنے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے تا کہ سب کیلئے ایک خوشحال مستقبل ممکن ہو سکے ۔
امید ہے کہ کرسمس کی روح ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دے گی اور سب کیلئے امن ، خوشحالی اور خوشی کا باعث بنے گی “۔

Share This Article