کپوارہ میں فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 دسمبر

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران ایک فوجی جوان کی مشتبہ حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایک فوجی جوان آپریشنل ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ اس دوران ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

متوفی جوان کی شناخت صوبیدار لائکے رام ساکن متھورہ اتر پر دیش کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا فوج کی چنار کور نے فوجی جوان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

فوج نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ چنار کور اپنے بہادر، صوبیدار لائکے رام کے بے وقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے کپواڑہ ضلع میں ڈیوٹی کے دوران سب سے بڑی قربانی دی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘چنار واریرز ان کی بہادری کا احترام کرتے ہیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

Share This Article